واشنگٹن ، 10 اکتوبر (یو این آئی) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن
اور ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کی رات ریاست مِزوری
کے شہر، سینٹ لوئس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں منعقدہ دوسرے صدارتی
مباحثے کے دوران مختلف معاملات پر ایک دوسرے کی پارٹی پالیسیوں اور حکمت
عملی کو چیلنج کیا، اور میزبانوں اور ووٹروں کے سوالات کے جواب دیے۔ دونوں
امیدواروں نے ایک دوسرے کےاخلاقی اقدار، سمجھ بوجھ، کارکردگی اور عزم
پر سوال اٹھائے؛ اور ساتھ ہی ملکی سکیورٹی میں بہتری لانے، داعش کے
انسداد، انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے اور تجارت کے فروغ کے لیے عملی
اقدام کا عزم کیا۔ مسلمانوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر، ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب
ہونے پر وہ مسلمانوں کے داخلے کے بارے میں سخت پوچھ گچھ کی پالیسی پر عمل
پیرا ہوں گے۔